سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 358 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 358

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 326 سیکر ٹریان تربیت کو فعال بنائیں کہ ہر احمدی پنجوقتہ نماز کا التزام کرے دو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: سب سے پہلی چیز تو یہی ہے کہ ہر احمدی کو چاہیے کہ وہ پنجوقتہ نمازوں کا التزام کرے اور ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ نمازیں باجماعت اداہوں۔ یں۔ پھر تلاوت تلاوت قرآن کریم ہے اور پھر خطبات ہیں۔ ہم پیسوں کے پیچھے تو نہیں ہیں، اصل میں تو یہ ہے کہ ہر احمدی کو مالی قربانی اور چندہ کی اہمیت کا احساس ہونا چاہیے۔ سیکرٹری مال نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دریافت فرمانے پر عرض کیا کہ اس سال کا ٹوٹل بجٹ 31۔3 ملین ڈالرز ہے۔ اس میں سے لازمی چندہ جات 22 ملین ہیں۔ جبکہ چندہ وصیت 12۔46 ملین ڈالر ز ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ با شرح چندہ ادا کرنے کے حوالہ سے آپ نے کیا اقدامات کئے ہیں ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اگر لو کل جماعتوں کے سیکر ٹریان مال فعال ہوں تو وہ ایسے لوگوں سے رابطہ کر کے ان کو توجہ دلا سکتے ہیں۔ اگر لوگوں کو صحیح طرح توجہ دلائی جائے اور انہیں چندہ کی اہمیت کا احساس دلایا جائے تو لوگ چندہ جات ادا کرتے ہیں۔ اصل چیز یہ ہے کہ لوکل سیکر ٹریان فعال نہیں ہیں۔ اگر آپ لوکل سیکر ٹریان کو فعال کر لیں تو آپ کے بجٹ میں پچاس فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ صرف اس بات پر خوش نہ ہو جایا کریں کہ گذشتہ ہمارا اتنے ملین بجٹ تھا اور اس سال اس میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ہم پیسوں کے پیچھے تو نہیں ہیں ، اصل میں تو یہ ہے کہ ہر احمدی کو مالی قربانی اور چندہ کی اہمیت کا احساس ہونا چاہیے۔