سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 354
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 322 اور لوکل سطح پر تمام عاملہ ممبر ان وقف عارضی کر رہے ہوں گے تو آپ دیگر انصار کے سامنے اپنا نمونہ پیش کرنے والے ہوں گے اور پھر ان کو بھی کہہ سکیں گے ۔۔۔ کم از کم آپ تو سال میں دو ہفتہ کے لئے وقف عارضی کر سکتے ہیں۔ 100 فیصد انصار تحریک جدید میں شامل ہونے چاہئیں قائد تحریک جدید نے بتایا کہ کل تجنید کے 44 فیصد انصار تحریک جدید میں شامل تھے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا 100 فیصد کیوں نہیں تھے ؟ قائد تحریک جدید نے عرض کیا کہ اس کے لئے دعا کی درخواست ہے، کیونکہ میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: صرف دعا نہیں۔ آپ کو قائل کرنے کی بھی صلاحیت چاہیے۔ باقاعدہ پلان بنائیں اور پھر فالو اپ کرتے رہیں۔ اپنے متعلقہ منتظمین تحریک جدید سے رابطے کریں۔ آڈیٹر کو بجٹ کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے اس کے بعد آڈیٹر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے استفسار پر عرض کیا کہ تمام رسیدوں اور بلز کی کلیئرنس خاکسار کرتا ہے۔ ہر ایک رسید پر دستخط نہیں کر تا لیکن جائزہ لیتا ہوں اور اگر کوئی وضاحت چاہیے ہو تو معلوم کرتا ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دریافت فرمانے پر موصوف نے بتایا کہ وہ بجٹ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آپ کو اس کا حصہ ہونا چاہیے۔ کیا انہیں اس عمر میں بھی یہ احساس نہیں ہو رہا ہے کہ اب ان کی زندگی ختم ہونے والی ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آپ کے کتنے فیصد انصار روزانہ تین نمازیں باجماعت ادا کر رہے ہیں ؟