سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 355 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 355

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 323 اس پر قائد تربیت نے عرض کیا کہ اس کی تعد اد اور بھی کم ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا انہیں اس عمر میں بھی یہ احساس نہیں ہو رہا ہے کہ اب ان کی زندگی ختم ہونے والی ہے۔ کیا قائدین کا اپنے متعلقہ منتظمین سے ذاتی رابطہ ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد عمومی سے دریافت فرمایا: آپ تبصرہ بھجواتے ہیں یا پھر صدر مجلس یا پھر متعلقہ قائد اپنے شعبہ کے حوالہ سے تبصرے بھجواتے ہیں۔ اس پر قائد عمومی نے عرض کیا کہ تمام مجالس صدر مجلس کو رپورٹس بھجواتی ہیں اور قائدین کو بھی اس کی نقل جاتی ہے۔ ہر ایک شعبہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ زعماء کو تبصرے بھجوائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا: کیا قائدین کا اپنے متعلقہ منتظمین سے ذاتی رابطہ ہے۔ اس پر قائد عمومی نے عرض کیا کہ ان کو تمام لوکل عاملہ کے رابطہ نمبر زوغیرہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کے پاس اپنے متعلقہ منتظم کے رابطہ نمبرز وغیرہ ہوتے ہیں۔ قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ آپ کا اس سال کا کیا پروگرام ہے؟ قائد تعلیم نے عرض کیا کہ ہم نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دو کتب منتخب کی ہیں۔ ضرورۃ الامام اور لیکچر لاہور ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا: کتنے انصار نے گزشتہ سال کتب مکمل کی تھیں۔ اس پر قائد تعلیم نے عرض کیا کہ گزشتہ سال 33 فیصد انصار نے اپنا تعلیم کا پر چہ دیا تھا۔ اس سال امتحان جاری ہے ، ابھی تک ہمارے پاس ڈیٹا نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا یہ کتب کا بھی مطالعہ کرتے ہیں یا پھر صرف ٹیسٹ کے لئے دیکھ کر امتحان دے دیتے ہیں ؟ اس پر قائد تعلیم نے عرض کیا کہ ہم انصار کو توجہ دلاتے ہیں کہ کتب کا مطالعہ کریں۔ ہر مجلس میں book club قائم کئے جارہے ہیں، جہاں وہ کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں، ان کے حوالہ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس طرح کتب کا مطالعہ کرنے والوں کی تعداد بڑھی ہے۔