سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 353 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 353

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 321 ہیں۔ ریجن کے ایک کنارے سے دوسری طرف کل 9 گھنٹہ کی مسافت ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا آپ تمام مجالس میں خود گئے ہوئے ہیں ؟ اس پر ناظم اعلیٰ نے عرض کیا کہ گذشتہ سال کے دوران تمام مجالس میں نہیں گیا۔ اس سے پہلے تمام مجالس میں گیا ہو ا ہوں۔ پچاس فیصد انصار کو سائیکلنگ کی طرف لگانا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آپ کو پچاس فیصد انصار کو سائیکلنگ کی طرف لگانا چاہیے۔ ماڈل و پیج فنڈ کرنے کی تحریک قائد ایثار سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان کے تحت جاری پروگرام کے حوالہ سے دریافت فرمایا۔ موصوف نے عرض کیا کہ تین پروگرام ہیں، ایک خدمت خلق کے پروگرام ہیں ، دوسر او قارِ عمل سے متعلقہ ہے اور بعض مالی معاونت کے پروگرام ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا آپ افریقہ میں کوئی ماڈل ولیج بھی فنڈ کرتے ہیں؟ قائد ایثار نے عرض کیا کہ اس سال نہیں ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آپ آسانی سے ہر سال ایک ویج فنڈ کر سکتے ہیں۔ آپ کے انصار اتنے غریب تو نہیں ہیں۔ انصار کی کافی بڑی تعداد نفع بخش جاب اور بزنس وغیرہ کر رہے ہیں۔ اس پر 75 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے۔ آپ یہ آسانی سے اکٹھے کر سکتے ہیں۔ عاملہ کے تمام افراد کو ہر سال ایک سے دو ہفتہ کے لئے وقف عارضی کرنی چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آپ کی عاملہ کے تمام افراد کو ہر سال ایک سے دو ہفتہ کے لئے وقف عارضی کرنی چاہیے۔ آسانی سے کر سکتے ہیں۔ جب نیشنل، ریجنل