سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 352
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 320 تجنید نے عرض کیا کہ تمام مجالس کو ہمارے سسٹم تک رسائی ہے اور وہ اس میں متعلقہ ڈیٹاڈالتے رہتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا آپ کا منتظم یہ انفارمیشن اکٹھی کرنے کے لئے گھر گھر وزٹ کرتا ہے ؟ اس پر قائد تجنید نے عرض کیا کہ ہم سال میں دو مرتبہ تجنید ڈیٹا اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ یہ ہوتا ہے کہ ہم ہر ناصر تک پہنچیں ۔۔۔ ؟ انصار اللہ کے کاموں میں رویہ کیا ہونا چاہیے ؟ ایک ناظم اعلیٰ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جغرافیہ کے لحاظ سے ان کار بیجین بہت بڑا علاقہ ہے اور مجالس کافی مسافت پر ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: تو پھر کس طرح رابطہ کرتے ہیں؟ کیا آپ ان تمام مجالس میں گئے ہوئے ہیں ؟ اس پر ناظم اعلیٰ نے عرض کیا کہ تمام مجالس میں نہیں گیا ہوا۔ خاص کر کووڈ کی وجہ سے کافی جمود کی سی کیفیت ہے، جسے ٹوٹنے کی ضرورت ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسکراتے ہوئے فرمایا: بہر حال کو وڈ نے آپ کو ایک اچھا بہانہ دے دیا ہے۔ اب مزید کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔ اب تو آپ کے مقامی قوانین کے مطابق کوڈ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے تین دن بعد چاہے کو وڈ نیگیٹو آیا ہو یا نہ آیا ہو، آپ نے ہر صورت کام پر جانا ہے۔ اسی طرح آپ کا انصار اللہ کے کاموں میں رویہ ہونا چاہیے۔ ناظم اعلیٰ کو تمام مجالس میں جانا چاہیے ناظم اعلیٰ نارتھ ایسٹ ریجن سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ گیمبیا سے ہیں۔ آپ کے ریجن میں کتنے انصار ہیں۔ اس پر موصوف ناظم اعلیٰ نے عرض کیا کہ 262 انصار ہیں اور 8 مجالس ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا یہ مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی ہیں اور آپ ان ۔ ، ان سے رابطہ کیسے کرتے ہیں؟ اس پر ناظم اعلیٰ نے عرض کیا کہ یہ تمام مجالس دور دور