سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 351 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 351

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 319 تبلیغ کے پروگرامز آرگنائز کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کتنے آرگنائزڈ تبلیغ گروپ ہیں ؟ اور کتنا لٹریچر تقسیم کیا ہے؟ قائد تبلیغ نے عرض کیا کہ مجالس سے ماہانہ رپورٹس حاصل کرتے ہیں۔ لٹریچر کے لئے کوئی معین تعداد کا علم نہیں ہے۔ لیکن ہم آئندہ سے یہ سوال بھی رپورٹ میں شامل کر لیں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ٹھیک ہے، لٹریچر ، لیف لیٹس وغیرہ کی مختلف ریجنز میں تقسیم آرگنائز ہونی چاہیے۔ اگر آپ کے منتظمین تبلیغ فعال ہوں تو وہ اپنے اپنے ریجز میں آرگنائز کر سکتے ہیں ۔۔۔ جس طرح وہ سٹیٹمنٹ میں اپنی انکم بتاتے ہیں، تو اس کے مطابق ان پر اعتبار کریں قائد مال نے عرض کیا کہ کچھ تعداد ایسی ہے، جو با شرح چندہ ادا نہیں کرتے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: یہ تعداد پچاس فیصد ہو گی؟ قائد مال کے عرض کرنے پر کہ اس کا تعین بہت مشکل ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ کیوں مشکل ہے۔ اس پر موصوف نے عرض کیا کہ چونکہ ہمیں ان کی اصل انکم کا اندازہ نہیں ہے ، اس لئے اس کا تعین مشکل ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جو انہوں نے اپنی income لکھوائی ہوئی ہے، اس کے مطابق پوچھ رہا ہوں۔ جس طرح وہ سٹیٹمنٹ میں اپنی انکم بتاتے ہیں، تو اس کے مطابق ان پر اعتبار کریں۔۔۔ قائد تجنید اپنا ڈیٹا اکٹھا کیا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جماعت کے AIMS ڈیٹا پر انحصار نہ کیا کریں۔ اپنا ڈیٹا اکٹھا کریں۔ قائد تجنید نے عرض کیا کہ مجلس انصار اللہ کا اپنا ڈیٹا میں ہے اور ہم اسے الگ سے maintain کرتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا؛ اس ڈیٹا میں آپ کی اپنی الگ انفارمیشن ہے، جو آپ نے مجالس سے اکٹھی کی ہوئی ہے؟ اس پر قائد