سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 329
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 297 عنہ نے یہی تو فرمایا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی۔ ایک شخص جب تک خادم ہو تا ہے بڑا اچھا active ہوتا ہے، کام کر رہا ہوتا ہے اور جو نہی وہ چالیس سال کا ہوتا ہے ، انصار اللہ میں داخل ہوتا ہے تو اس میں سستی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ اس لئے اگر وہ چاہے بھی کہ میرے میں سستی پیدا نہ ہو تو انصار اللہ کے جو بڑھے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اس کو سست کرنے میں بڑا کردار ادا کرنے لگ جاتے ہیں۔ اب 48 کی کوئی عمر تو نہیں ۔ ہے کہ آپ کہہ دیں میر اکھیلنے کو دل نہیں چاہتا۔ لوگ پچپن پچپن، ساٹھ ساٹھ سال تک کچھ نہ کچھ کھیلتے رہتے ہیں کوئی نہ کوئی گیم،(soccer فٹ بال) نہ کھیلیں تو بیڈ منٹن کھیل لیں۔ وہ نہیں تو سائیکلنگ کر لیں۔ واک کر لیں، جاگنگ کریں۔ صف دوم اس لئے بنائی گئی تھی۔ ان کی ٹیمیں بنائیں ، ان کے فٹ بال کی ٹیمیں بنائیں ان کی دوسری کھیلوں کی ٹیمیں بنائیں، ان سے کھلوائیں، ان کے لئے activities کا سامان مہیا کریں۔ تو یہ تو صدر صاحب صف دوم کا بھی کام ہے ناں، مولانا صاحب آپ بھی اپنی ہمت کریں اور مہیا کریں ان کو۔ ان کے لئے سہولتیں مہیا کرنا یہ آپ لوگوں کا کام ہے تاکہ وہ کھیلیں کیوں سست بناتے ہیں آپ لوگ۔ تو ابھی تو آپ لوگ جو ان ہیں اتنی جلدی آپ لوگوں نے یہ سوچ لیا کہ ہم چالیس سال کے ہو گئے ہیں، ہم بوڑھے ہو گئے۔ اس لئے صف دوم بنائی گئی تھی کہ آپ بوڑھے نہیں ہوئے۔ پچپن ساٹھ سال تک تو آپ بوڑھے کوئی نہیں۔ پچپن سال کے بعد سوچا جائے گا کہ ہاں بوڑھے ہوئے بھی ہیں کہ نہیں۔ تو جوانوں کے جو ان بننا ہے تو اس طرح بنیں کہ اپنی activities کو تازہ رکھیں جو خدام الاحمدیہ میں کرتے آئے ہیں ، ان کو انصار اللہ میں بھی جاری رکھیں۔“ ملاقات نیشنل عامله مجلس انصار اللہ کینیڈا 6 نومبر 2021ء الفضل انٹر نیشنل 23 نومبر 2021ء صفحہ 3)