سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 328
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 296 لوگوں کی عادت ہوتی ہے۔ صرف انہوں نے باتیں کرنی ہیں۔ اس لئے آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت کوئی نہیں۔ ہاں نئے نئے لوگ تلاش کریں ، نئے آنے والے تلاش کریں۔ اب یہاں بھی میں نے دیکھا ہے بعض انصار آپ نے صف دوم کے لئے ہوئے ہیں۔ اگر بڑی عمر کے نہیں آتے تو صف دوم کے انصار کو کہیں کہ وہ آگے آئیں، ان سے کام لیں۔ آپ کی سیکنڈ لائن بھی تیار ہو جائے گی اور ان کی ٹریننگ بھی ہو جائے گی۔ اسی طرح آپ نے جو ایڈیشنل لگائے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بہت سارے نائبین بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ تو اس طرح بھی تربیت ہو جائے گی۔ تو آئندہ آپ کو کام کرنے والے لوگ مل جائیں گے۔ تو زبر دستی تو آپ کسی سے کام نہیں لے سکتے۔ اور معیار کیا ہے آپ کا، کیوں آپ ان کو زبر دستی دینے کی کوشش کرتے ہیں؟ جس کی خواہش ہی نہیں کہ دینی خدمت کرے اس سے زبر دستی آپ خدمت نہیں لے سکتے اس لئے ایسے لوگ تلاش کریں جو واقعی دین کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہوں، صرف باتیں کرنے والے نہ ہوں۔ آپ لوگ باتوں سے متاثر ہو جاتے ہیں ، باتوں سے متاثر نہ ہوا کریں لوگوں کا ، ہر شخص کا پہلے اچھی طرح گہرائی میں جاکے غور سے مطالعہ کیا کریں اور پھر دیکھیں کہ ہاں اس سے کس قسم کا کام لیا جا سکتا ہے اور پھر کام لینے کی کوشش کریں۔ جوانوں کے جو ان بنتا ہے تو اس طرح بنیں کہ اپنی activities کو تازہ رکھیں قائد صاحب صحت جسمانی نے سوال کیا کہ تھوڑا سا ایک چیلنج ہے کہ جو خدام الاحمد یہ سے صف دوم میں نئے انصار آتے ہیں ان کی طرف سے کافی push ہوتی ہے کہ ہمیں سپورٹس ٹیم میں جیسے کہ خدام الاحمدیہ میں وہ کھیلتے آرہے ہیں ان کے لئے اس طرح کی کوئی سہولت مہیا کی ارہے ہیں ان کے لئے اس طرح کی کوئی سہولت مہیا کی جائے۔ اس سلسلہ میں حضور آپ کی کوئی رائے ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انتظام ہونا چاہیے۔ اس لئے کہ سوال یہ ہے کہ جب وہ آتے ہیں اور کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے تو انصار اللہ کا کام ہے ان کو گراؤنڈ مہیا کریں جس طرح خدام الاحمدیہ کرتی ہے انتظام ۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ