سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 330 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 330

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم دو 298 تبلیغ کریں اور مجالس اور جماعتیں قائم کریں ” قائد صاحب عمومی سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفسار فرمایا کہ آپ کی کل مجالس کتنی ہیں امریکہ میں ؟ انہوں نے بتایا کہ 61 مجالس ہیں۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ کی کل سٹیٹس 50 ہیں اور مجالس صرف 61 ہیں۔ آپ کی کل مجالس تو سٹیٹس کے مقابل پر دس گنا ہونی چاہئیں۔ اس لئے 500 مجالس کیوں نہیں ہیں۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ بعض سٹیٹس میں مجالس نہیں ہیں اور بعض میں ایک سے زیادہ ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا یہ آپ کا کام ہے اور آپ کے ۔۔۔ تبلیغ کا کام ہے کہ تبلیغ کریں اور وہاں مجالس اور جماعتیں قائم کریں۔ صف دوم کے انصار کو باقاعدہ ورزش کرنی چاہیے نائب صدر صف دوم (عمر 40 سے 54 سال) سے گفتگو فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ورزش کی اہمیت کو اجاگر فرمایا نیز فرمایا صف دوم کے انصار کو با قاعدہ ورزش کرنی چاہیے اور جب ممکن ہو سکے سائیکل پر کام پر جانا چاہیے تاکہ آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ نوکری کے حوالے سے پریشان احباب کی مدد کیسے کرنی ہے؟ ایک دوسرے ممبر عاملہ سے مخاطب ہو کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے توجہ دلائی کہ ایسے احمدی مسلمانوں کو ہنر اور ٹریننگ دینی چاہیے جنہیں نوکری ڈھونڈھنے میں مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پر ایسے ( احباب) جو مہاجر ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ جو احباب نوکری کے حوالہ سے پریشان ہیں ان کو ایسے احمدیوں کے ساتھ منسلک کرنا چاہیے جن کا اپنا کاروبار ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ پنجوقتہ نمازیں نہ ادا کرنے والوں سے سوال قائد صاحب تربیت سے مخاطب ہو کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس سال آپ کا کیا پلان ہے ؟ اس پر انہوں نے عرض کی کہ اس سال دو پروگرام ہیں پہلا تو یہ کہ