سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 327
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 295 نو مسلم نو مبائعین کو سورہ فاتحہ اور اس کا ترجمہ اور نماز پڑھنی سکھائیں قائد تربیت نو مبائعین سے گفتگو فرماتے ہوئے جو نو مبائعین کی اخلاقی تربیت کے ذمہ دار ہیں، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ایسے نو مبائعین جو پہلے مسلمان نہیں تھے انہیں سورۃ الفاتحہ عربی اور اس کا ترجمہ سکھانا چاہیے اور انہیں نماز پڑھنی بھی سکھانی چاہیے۔ شعبہ تبلیغ کے ٹارگٹ بہت بلند ہونے چاہئیں قائد تبلیغ سے گفتگو فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ان کے ٹارگٹس بہت بلند ہونے چاہئیں ، صرف تب ہی وہ اپنے مقاصد کو پورا کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ تلاش کریں جو دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ایسے لوگ تلاش کریں جو دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ایسے لوگ تلاش کریں جو دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ایک ممبر مجلس انصار اللہ نے سوال کیا کہ بعض دوستوں کو جب کوئی ذمہ داری دینے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ آگے سے معذرت کر لیتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ ذمہ داری دینے کی کوشش کرتے ہیں، وہ معذرت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب یہی تو آپ کے لئے چیلنج ہے کہ کس کی کوشش کامیاب ہوتی ہے۔ بات یہ ہے کہ پہلے دیکھا کریں کہ انسان کوئی ذمہ داری اٹھانے والا ہے بھی کہ نہیں۔ قحط الرجال تو کوئی نہیں پڑا ہوا۔ وہاں لوگوں کی کمی تو کوئی نہیں ہے۔ کینیڈا میں لوگ تلاش کریں۔ بعض لوگ ، آپ سمجھتے ہیں کہ باتیں کرنے والے بڑے ہیں تو ان کو ذمہ داری دو۔ بعض لوگ ہوتے ہیں صرف باتیں کرنے والے۔ دوسروں کے کام پر تنقید کرنے والے اور مشورے دینے والے کہ اس کو اس طرح ہونا چاہیے اور اس کو اس طرح ہونا چاہیے۔ جب آپ ان کو کہیں کہ اچھا آؤ بھئی سامنے آؤ، تم کام کرو۔ تو کہتے ہیں نہیں نہیں نہیں میرے پاس وقت نہیں ہے۔ ان