سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 326
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم دو 294 ممبران مجلس عاملہ کے اپنے مثالی نمونے کی اہمیت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ممبران مجلس عاملہ کو بھر پور توجہ دلائی کہ قبل اس کے کہ وہ دوسروں سے توقع کریں انہیں اپنے مثالی نمونے کے ذریعہ مجلس (انصار اللہ ) کے جملہ پروگراموں میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اگر ہر سطح پر ممبران مجلس عاملہ ان پروگرامز میں شمولیت اختیار کریں تو شاملین کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ ہو سکتا ہے اور دیگر ممبران بھی نتیجہ زیادہ فعال ہو جائیں گے۔ دعا کے بغیر تو کام میں برکت نہیں پڑ سکتی ہر سطح کے ممبر ان مجلس عاملہ کو پنجوقتہ نماز با جماعت ادا کرنے کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ دعا کے بغیر تو کام میں برکت نہیں پڑ سکتی۔ اگر ان کا خیال ہے کہ ان کی اپنی لیاقت کی وجہ سے ، ان کے اپنے علم کی وجہ سے ، ان کی اپنی محنت کی وجہ سے کام میں کوئی برکت پڑ جائے گی تو وہ نہیں پڑ سکتی جب تک دعا ساتھ نہ ہو۔ اس لئے یہ چیزیں اچھی طرح ذہنوں میں ڈالیں۔ نماز تو سو فیصد ہونی چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ میٹنگز کا کوئی فائدہ نہیں جب تک نتیجہ سامنے نہیں آتا۔ سو فیصد نماز ۔ نماز تو سو فیصد ہونی چاہیے۔ ایک عام مسلمان آدمی کو سو فیصد نماز پڑھنے والا ہونا چاہیے کجا یہ کہ عاملہ کے ممبران کہہ دیں کہ جی ہم نے اتنے پر سنٹ (فیصد) پڑھی تو وہ بڑا اچھا رزلٹ ہو گیا۔ یہ تو اچھا رزلٹ نہیں ہے۔ جب آپ لوگ ایک دفعہ یہاں آئے تھے تو یہاں یوکے کا اجتماع ہو رہا تھا۔ اس وقت میں نے اس اجتماع پر جو میرا آخری خطاب تھا، میرا خیال ہے اس وقت بھی آپ لوگوں کو یہ توجہ دلائی تھی کہ نمازوں کی طرف توجہ دیں ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: اس تقریر کو دوبارہ سن لیں۔