سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 320
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 288 پھر نوجوانی میں قدم رکھنے کے بعد بچے باہر وقت گزارتے ہیں ، اس وقت وہ ماؤں کے ہاتھوں میں نہیں رہتے ، تو ان سے بھی ایسے دوستانہ تعلقات رکھیں کہ جب وہ گھر میں آئیں تو باہر کی باتیں آپ سے discuss کریں۔ انہیں پھر اچھے بُرے کا فرق سمجھائیں۔ اچھا کیا ہے ، بُرا کیا ہے۔ اس طرح کوشش کر کے جب آپ اپنی اگلی نسل کو سنبھالیں گے۔ تو ان مومنین میں شمار ہوں گے جن کے ساتھ خلافت کا وعدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنے اور اولاد کی نیک تربیت کرنے کی توفیق دے اور خلافت کی برکات سے بھر پور متمتع فرمائے ۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔ آمین“ پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ بھارت 2021ء الفضل انٹر نیشنل 16 نومبر 2021ء صفحہ 12)