سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 316 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 316

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم لائحہ عمل تو ایک موٹی موٹی گائیڈ لائن ہے 284 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آپ کا تبلیغ کا کیا پلان ہے ؟ قائد صاحب تبلیغ : حضور ! ہمارا جو لائحہ عمل ہے اور اس لحاظ سے جو کام ہو رہا ہے۔اس میں تبلیغی نشستیں ہیں۔ حضور : لائحہ عمل آپ کو کیا کہتا ہے ؟ کیا کام کرنا ہے؟ قائد صاحب تبلیغ : اس سال کے لیے چھوٹی اور بڑی تبلیغی نشستیں منعقد کرتی ہیں۔ جو آن لائن ہوتی ہیں لیکن بہت کم ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انفرادی تبلیغی نشستیں ہو رہی ہیں۔ حضور : سوال یہ ہے کہ جب انصار نے بیعتیں کروائی ہیں تو مجالس سے رپورٹ منگوانا آپ کا کام ہے۔ لائحہ عمل میں لکھا ہو یا نہ لکھا ہو۔ اپنا بھی کوئی دماغ استعمال کر کے دیکھیں کہ اس میں کیا بہتری کرنی ہے۔ ضروری تو نہیں کہ لائحہ عمل کے اوپر لکیر کے فقیر کی طرح چلنا ہے۔ لائحہ عمل تو ایک موٹی موٹی گائیڈ لائن ہے اس کے علاوہ اس کی detail میں جانا اور اس پر مزید کام کرنا، پروگرام بنانا اور پلاننگ کرنا، یہ آپ کا اپنا کام ہے اور جماعتی طور پر انصار کی عمر کے جو لوگ بیعت کر کے جماعت میں شامل ہوتے ہیں تو سیکرٹری تبلیغ سے ان کی انفار میشن لیا کریں۔ معلومات لیں (اور ) پھر اپنے قائد تربیت نو مبائعین کو دیں۔ صدر صاحب انصار الله : جی حضور! جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ حضور ! خاکسار نے درخواست کرنی تھی کہ ان شاء اللہ اگلے مہینے نومبر میں ہمارا سالانہ اجتماع Mannheim میں منعقد ہو گا۔ آپ سے درخواست کی ہوئی ہے کہ از راہ شفقت اجتماع کے آخری دنوں میں اختتامی خطاب فرما دیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ آج جو باتیں ہوئی ہیں انہی کو میر اخطاب سمجھ لیں۔ مجلس انصار الله انگلستان کو میں نے جو خطاب خطاب کیا تھا وہ ان کو سنا دیں۔