سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 314
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 282 بھیجتے ہیں ؟ قائد صاحب عمومی : متعلقہ قائدین بھی بھیجتے ہیں لیکن قیادت عمومی ہر ایک کا علیحدہ تبصرہ بھجواتی ہے۔ حضور : ہر شعبے کے قائدین اپنے شعبے کا تبصرہ بھجواتے ہیں ؟ قائد صاحب عمومی: قائد صاحب تربیت بھی بھجواتے ہیں۔ قائد صاحب تبلیغ بھی کچھ بھجواتے ہیں۔ لیکن قائد صاحب تربیت با قاعدگی سے جس طرح شعبہ عمومی بھجواتا ہے اسی طرح وہ بھی بھجواتے ہیں۔ حضور : باقی قائدین کو بھی کہیں کہ وہ خود بھی active ہوں۔ پھر اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفسار فرمایا کہ قائد عمومی کی طرف سے تبصرہ جاتا ہے یا صدر کی طرف سے جاتا ہے ؟ نہیں آئی۔ قائد صاحب عمومی: صدر صاحب کو دکھا کر قائد عمومی کی طرف سے جاتا ہے۔ حضور :acknowledge کرتے ہیں یا پھر تبصرہ بھی کرتے ہیں ؟ قائد صاحب عمومی: ایک صفحہ ہوتا ہے (جس پر ) با قاعدہ تبصرہ ہوتا ہے۔ حضور : آپ نے کمال کر دیا۔ آپ لکھنے کے کھلاڑی ہیں۔ تبصرے میں کیا لکھتے ہیں ؟ قائد صاحب عمومی: تبصرے میں سب سے پہلے تو یہ ہے کہ بروقت رپورٹ آئی ہے یا اگر نہیں آئی تو اس پر سمجھاتے ہیں کہ ضرور 10 تاریخ تک بھجوانی چاہیے اور ساتھ ہی اس میں اجلاس عاملہ اور اجلاس عام کی حاضری پر تبصرہ لکھا جاتا ہے کہ کم ہے یا زیادہ۔ اگر اچھی ہے تو اس پر appreciate کرتے ہیں اور اگر کم ہو تو اس پر سمجھایا جاتا ہے۔ حضور : اس کے علاوہ جو تربیت کا کام ہے، تعلیم کا کام ہے، مال کا کام ہے ان سارے شعبوں پر بھی تبصرہ ہونا چاہیے۔