سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 313
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 281 کوئی نئی نئی باتیں نکالا کریں۔ زمانے کے لحاظ سے چلیں، عمر کے لحاظ سے چلیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفسار فرمایا: ورزش کتنے کرتے ہیں ؟ نائب صدر صف دوم: حضور ! اس کی رپورٹ نہیں ہے۔ حضور : لینی چاہیے رپورٹ۔ صف دوم کا مطلب ہی یہ ہے کہ active رہیں۔ جس طرح خدام الاحمدیہ میں active ہوتے تھے اسی طرح انصار میں آکر ہو جائیں۔ فرمایا:۔ مجھے یہ بتائیں کہ ان کی روحانیت بڑھانے کے لیے ، ان کی صحت اچھی کرنے کے لیے ان کو خدام الاحمدیہ سے زیادہ بہتر active کرنے کے لیے آپ نے کیا پلان بنایا؟ نیز فرمایا: آپ لوگ وہی پرانی گھسی پٹی باتیں کرتے رہتے ہیں کوئی نئی نئی باتیں نکالا کریں۔ زمانے کے لحاظ سے چلیں۔ عمر کے لحاظ سے چلیں۔ دیکھیں آپ نے کس طرح چلانا ہے ؟ آپ سمجھتے ہیں صف دوم کچھ نہیں۔ بس ایک چل چلاؤ کام ہے۔ و ہی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ والی بات کہ ایک خادم جب 40 سال کا ہوتے ہی انصار اللہ میں قدم رکھتا ہے تو وہ سمجھتا ہے میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور اب جماعت کا بے کار عضو بن جاؤں۔ حالانکہ جماعت کا بیکار عضو نہیں بننا ۔ صف دوم بنائی ہی اسی لیے گئی تھی کہ ابھی کارآمد عضو کو لمبا عرصہ چلایا جائے۔ سارے شعبوں پر بھی تبصرہ ہونا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لوکل مجالس کی ماہانہ رپورٹس پر تبصرہ کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے قائد صاحب عمومی سے استفسار فرمایا کہ : کتنوں کو آپ تبصرہ بھجواتے ہیں ؟ قائد صاحب عمومی: حضور ہر ماہ سب کو بھجواتے ہیں۔ حضور : آپ خود بھیجتے ہیں؟ یا صدر صاحب بھیجتے ہیں؟ یا آپ کے متعلقہ قانا قائدین بھی