سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 312
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 280 کی اصلاح اور جماعت سے جوڑنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ اب ہم دعا کریں گے۔ دعا سے پہلے میں ایک یہ بھی بتادوں کہ اس وقت میں جس جگہ سے بول رہا ہوں، خطاب کر رہا ہوں یہاں ایم ٹی اے اسلام آباد کا نیا سٹوڈیو ہے اور آج پہلی دفعہ یہاں سے یہ پروگرام جاری ہو رہا ہے گویا کہ انصار اللہ کے اس اجتماع کے ساتھ اس کا افتتاح بھی ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو بھی اسلام کا پیغام، دین کا پیغام پہنچانے کا ذریعہ بنائے اور پہلے سے بڑھ کر ایم ٹی اے کے ذریعہ سے دنیا میں اسلام کا حقیقی پیغام پہنچ سکے۔“ ( خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله یو کے 8 ستمبر 2021ء الفضل انٹر نیشنل 15 اکتوبر 2021ء صفحہ 13)