سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 295
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 263 پہنچایا پھر ان کو روٹی کھلائی اس کے بعد بھی وہ روٹی کھا کے چلے گئے ، ڈھیٹ قسم کے لوگ، تو کیا حوصلہ شکنی ہو گئی۔ تو ہمیں تو مضبوط اعصاب کے مالک ہونا چاہیے۔ کارکنان، ہر آدمی اور چاہے اپنوں کی طرف سے ہو یا غیروں کی طرف سے ہو پر واہ ہی نہیں کرنی چاہیے اور یہ سوچ رکھنی چاہیے کہ ہم خدا تعالیٰ کی خاطر کام کر رہے ہیں۔ جب خدا تعالیٰ کی خاطر کام کر رہے ہیں تو پھر کسی انسان کی تعریف یا بد تعریفی کی پرواہ ہی نہیں کرنی چاہیے۔ جب اللہ تعالیٰ نے ہمارے کام کی جزا دینی ہے تو بس پھر اس سے جزاما نگیں پھر بندوں سے کیوں کسی قسم کا reward آپ مانگنا چاہتے ہیں۔“ ( آن لائن ملاقات مجلس انصار اللہ ہالینڈ 15 اگست 2021ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 31 اگست 2021ء صفحہ 3)