سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 293 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 293

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 261 کی تجنید کا ویسے ہی کام ہو جاتا ہے۔ بس آپ کی عاملہ جو ہے مختلف لیولز کی اگر وہ active ہو جائیں تو ساٹھ فیصد کام تو آپ کا ہو گیا مسئلہ ہی نہیں رہتا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم صرف گھر بیٹھ کے آرڈر کر دیتے ہیں خود پڑھتے نہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ : ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد تعلیم تعلیم سے دریافت فرمایا کہ انہوں نے یہ کتاب کتنی پڑھ لی ہے اور یہ کہ اس کتاب کے پہلے حصے کا مضمون کیا ہے ؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ 70 فیصد پڑھ لی ہے اور پہلے حصے میں وحی کی اقسام بیان ہوئی ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت فرمایا کہ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ خواہیں دیکھ کے زیادہ خوش نہ ہو جایا کرو۔ اصل چیز نیکی اور تقویٰ ہے۔ بہر حال آپ اپنے جو قائدین ہیں ان سے رپورٹ بھی لیں کتنوں نے پڑھی۔ پھر زعماء سے لیں اور ناظمین سے لیں اور اگر کہیں منتظمین ہیں تو ان سے بھی لیں اور پھر دوسرے انصار ممبران ہیں مجلس کے ممبران ان سے پوچھیں اور اپنے ہر لیول کے اوپر آپ کا جو ناظم تعلیم ہے اس کو active کریں کہ وہ رپورٹ دیا کرے پستہ کر کے ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایات سے نوازا کہ اسلام کا پیغام پہنچانے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے تا کہ ہالینڈ میں اسلام کی حقیقی تعلیم کا پرچار کیا جا سکے۔ نیز فرمایا کہ مجلس انصار اللہ کو دیگر ذیلی تنظیموں اور جماعتی سطح پر احمد یہ مسلم جماعت کے ساتھ مل کر اجتماعی کوشش کرنی چاہیے تا کہ بہترین نتائج نکل سکیں۔ افریقہ کے غیر ترقی یافتہ حصوں میں واٹر پمپ اور ماڈل ویلیج۔۔ کی تعمیر کے حوالہ سے مدد کرنی چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ کے شعبہ ایثار کے حوالہ سے مجلس انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ انہیں افریقہ کے غیر ترقی یافتہ حصوں میں واٹر پمپ اور ماڈل ویلیج (جس میں مقامی دیہاتی آبادی کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں) کی تعمیر کے حوالہ سے مدد کرنی چاہیے اور ایک پروجیکٹ کا آغاز کرنا چاہیے۔