سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 292
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 260 عمر بڑھنے کے اثر دماغی رویہ سے پتہ چلتے ہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اراکین مجلس انصار اللہ کو سائیکلنگ کے حوالہ سے توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ وہ باقاعدگی سے سائیکلنگ کریں اور دیگر کھیلوں میں بھی شامل ہوا کریں تاکہ عمر کے بڑھنے سے ان کی صحت اور fitness بر قرار رہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ عمر بڑھنے کے اثر دماغی رویہ سے پتہ چلتے ہیں۔ اگر کوئی شخص مثبت سوچ سے کام لے رہا ہو اور دل کا جو ان ہو تو اس کا عمومی صحت اور حالات پر مثبت اثر ہو گا۔ قائد صاحب تعلیم کی راہنمائی قائد صاحب تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ آپ انصار کو سال میں کتنی کتابیں پڑھنے کے لئے دیتے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ پہلے تو زیادہ دیتے تھے لیکن اس دفعہ ایک کتاب رکھی ہے۔ یعنی حقیقۃ الوحی ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفسار فرمایا کہ یہ کتاب ایک سال میں پڑھنی ہے یا اس کو دو تین سالوں میں تقسیم کیا ہے؟ اس پر قائد تعلیم نے بتایا کہ ایک سال میں۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ یہ بتائیں کہ عاملہ کے ممبر ان میں سے کتنوں نے پڑھ لی۔ پہلے گھر سے شروع کریں۔ گھر آپ کا، عاملہ ہے۔ مجھے بتائیں عاملہ کے ممبر ان نے پڑھی؟ پہلے تو عاملہ سے رپورٹ لیں۔ صدر صاحب سے شروع کریں اور پھر باقیوں سے پوچھتے جائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جب عاملہ نے پڑھ لی تو پھر آپ اپنے زعماء کے پاس جائیں۔ پھر دیکھیں زعماء نے پڑھ لی۔ پھر آپ اپنے ناظمین کے پاس جائیں پھر دیکھیں انہوں نے پڑھ لی۔ پھر آپ غیر عہدیدار ناصر سے پوچھیں۔ تو اگر آپ عاملہ کے ممبران جو ہیں ہر لیول پر ان سے کتابیں پڑھوا لیں یا کسی پروگرام میں بھی شامل کر لیں تو 60 فیصد تو آپ