سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 291 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 291

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 259 پڑھنا نہیں آتا تھا اور انہوں نے پڑھنا سیکھا۔ تو یہ تو ایسی کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پہ شرمایا جائے یا جھج کا جائے لیکن اگر کسی میں جھجک ہے تو اس کو یہ بتا دیں کہ تمہارا نام نہیں بتائیں گے۔ تم نے قرآن کریم پڑھنا ہے تو تمہارے پڑھنے کا انتظام کر دیتے ہیں۔ مذہب کی ضرورت اور اسلام کی ضرورت ایسے موضوعات ہیں جن میں مجلس انصاراللہ کے ممبر ان کو خوب مہارت ہونی چاہیے کتاب دیباچہ تفسیر القرآن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ممبر ان عاملہ مجلس انصار اللہ یوکے کو مخاطب ہو کر فرمایا انہیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ مذہب کی ضرورت کیا ہے، اسلام کے کیا مقاصد ہیں اور دیگر مذاہب کے موازنہ کی تعلیم سے خود کو روشناس کروانا ضروری ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: دیباچہ تفسیر القرآن کا پہلا حصہ موازنہ مذاہب سے تعلق رکھتا ہے، مذہب کی ضرورت اور اسلام کی ضرورت ایسے موضوعات ہیں جن میں مجلس انصاراللہ کے ممبر ان کو خوب مہارت ہونی چاہیے اور ان پر خوب واضح ہونے چاہئیں۔ ان سب کو پتا ہونا چاہیے کہ مذاہب کے باہمی اختلافات کیا ہیں اور مذہب کی کیا ضرورت ہے اور اسلام کے قائم کرنے کی کیا ضرورت تھی۔“ ملاقات نیشنل عامله مجلس انصار الله عاملہ مجلس انصار الله یو کے 13 جون 2021 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 2 جولائی 2021ء صفحہ 3)