سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 290 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 290

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 258 احمدی مسلمان بچوں کو انٹر نیٹ پر موجود ضرر رساں اور خطرناک مواد سے بچانے کے لئے مناسب اقدام اٹھانے چاہئیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ احمدی مسلمان بچوں کو انٹرنیٹ پر موجود ضرر رساں اور خطرناک مواد سے بچانے کے لئے مناسب اقدام اٹھانے چاہئیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جن انصار کے بچے بڑے ہو کر انصار میں جاچکے ہیں ان کے بھی چھوٹے بچے ہیں۔ بعض ان میں سے ایسے ہیں جو ان بچوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ وہ آجکل انٹر نیٹ پر بیٹھے رہتے ہیں اور جب سکولوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں تو خاص طور پر۔ پھر انٹر نیٹ پر جا کر غلط قسم کے پروگرام دیکھنے کی طرف رجحان زیادہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اس کے لئے آپ لوگوں نے کوئی پروگرام بنایا ہے کوئی آپ لوگوں نے؟ خدام الاحمد یہ تو بناتی ہے، انصار کو بھی بنانا چاہیے۔ ان حالات کے مطابق اپنا پروگرام بنانا چاہیے اور اس کی فوری ہونی چاہیے۔ implementation شرمانا نہیں چاہیے ۔۔۔ تم نے قرآن کریم پڑھنا ہے تو تمہارے پڑھنے کا انتظام کر دیتے ہیں بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ کے ایسے اراکین کے حوالہ سے جو قرآن کریم پڑھنا نہیں جانتے سکیم بنانے کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے فرمایا: ایک confidential report لیں اپنی۔ اگر کوئی شرماتا ہے تو کہہ دیں کہ تمہارا نام disclose نہیں کیا جائے گا، اگر قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا تو تم اپنے بارے میں بتا دو، تمہیں قرآن کریم پڑھانے کی کلاس رکھی جائے۔ ویسے تو قرآن کریم پڑھنے کے بارے میں شرمانا نہیں چاہیے۔ میں خطبات میں بھی بعضوں کے مرحومین کا ذکر کرتا رہا ہوں وہ بڑے ہو کے بھی سیکھتے رہے ، پڑھتے رہے۔ اسی طرح ربوہ میں بھی انصار اللہ کی کلاسیں لگ رہی ہیں جن کو قرآن کریم