سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 289
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 257 چاہیے کہ وہ ایسی سکیم بنائیں کہ ہر شخص تک اسلام کا ایک تعارف، مختصر تعارف امن اور محبت اور پیار کے حوالے سے پہنچ جائے۔ ٹھیک ہے ! بیعتیں ہونا اور کسی کو قبول کرنے کی توفیق دینا یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے لیکن ہمارا کام پیغام پہنچا دینا ہے۔ اور اس کے لئے یہ دیکھیں کہ اس وقت کس چیز کی ضرورت ہے۔ اس لئے تم مسلمان ہو جاؤ، مسیح موعود آگئے اور ان کو مان لو یہ ٹھیک ہے، ہے، ایک علیحدہ بات ہے لیکن اس سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ اس وقت لوگوں کی نفسیات کیا ہے۔ ان کو کس قسم کا لٹریچر چاہیے، اسلام کے متعلق جو ان کے تحفظات ہیں ان کو کس طرح ہم دور کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے انصار اللہ کو بھی چاہیے کہ جماعت کے ساتھ بھی مل کے کوشش کریں اور لٹریچر بنائیں اور پھر تقسیم کریں اور سوئٹزر لینڈ کی آبادی کا ہر شہر جو ہے، کم از کم اس کی پچاس فیصد آبادی تک یہ تعارف حاصل ہو جائے کہ اسلام کی حقیقی تعلیم کیا ہے۔ امن، پیار اور محبت کی تعلیم ہے اور میڈیا میں جو لوگ تم دیکھتے ہو ، سنتے ہو وہ غلط ہے۔“ ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ سوئٹزر لینڈ 19 جون 2021ء الفضل انٹر نیشنل 6 جولائی 2021ء صفحہ (2)