سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 287
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 255 ایک ناصر کو صرف اپنی فکر نہیں کرنی چاہیے، اپنی نسل کی فکر بھی کرنی چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اپنے گھروں کی ، اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں۔ خدام اور اطفال کی تربیت کرنا انصار کا کام ہے۔ اور جب تک ان کے اپنے نمونے قائم نہیں ہوں گے وہ بچوں کی تربیت کیا کریں گے، نوجوانوں کی اور بچوں کی کیا تربیت کریں گے۔ اس لئے یہ دیکھیں کہ انصار صرف خود ہی نہ نمازیں پڑھنے والے ہوں اور خود ہی نہ قرآن پڑھنے والے ہوں بلکہ ان کے گھروں میں ان کی بیویاں بھی، بیٹیاں بھی، بیٹے بھی، بچے بھی نمازیں پڑھنے والے ہوں، قرآن پڑھنے والے ہوں۔ تربیت کا ایسا پلان ہونا چاہیے۔ یہی تو اصل کوشش ہے اگلی نسل کو سنبھالنا۔ خود تو سنبھالے گئے ، خود تو پڑھ لیا، قرآن پڑھ لیا، نماز پڑھ لی اور چلے گئے اگلے جہان میں۔ تو پیچھے جو نسل چھوڑ کے جا رہے ہیں ان کو بھی تو اس نہج پر چلنا چاہیے۔ ایک ناصر کو صرف اپنی فکر نہیں کرنی چاہیے ، اپنی نسل کی فکر بھی کرنی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ کو جسمانی طور پر مزید فعال ہو نے کی طرف توجہ دلائی اور انہیں پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اس سے ان کی ذہنی قوت اور صلاحیتوں پر مثبت اثر پڑے گا اور انہیں بہتر رنگ میں جماعت احمد یہ کی خدمت کی توفیق ملے گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پائے جانے والے تعصب کے بارے میں فرمایا کہ ایسے حالات میں احمدی مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی تبلیغی کاوشیں اور تیز کر دیں اور اسلام کی پُر امن تعلیمات کا خوب پر چار کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ تبلیغ کی طرف بھی توجہ دیں۔ جتنی زیادہ مخالفت ہے تبلیغ اتنی زیادہ ہونی چاہیے۔ اسلام کے خلاف جو یہاں (منفی) خیالات پائے جاتے ہیں اس کا جواب صحیح تو یہی ہے کہ تبلیغ اتنی زیادہ کی جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 2009ء میں سوئٹزر لینڈ میں پاس ہونے والے ایک قانون کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں مناروں کی تعمیر پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس سال