سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 286
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 254 خود سوچیں اور خود نئے نئے رستے نکالا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ میں نے تو مختصر سی باتیں کی ہیں۔ باقی خود سوچیں اور خود نئے نئے رستے نکالا کریں۔ یہ نہیں ہے کہ جو ہم نے ایک ٹکسالی قسم کا پروگرام بنالیا ہوا ہے اسی کے اوپر عمل کرنا ہے۔ خود دیکھیں کہ کس طرح improve کرنے کے نئے رستے ہم نکال سکتے ہیں۔ اپنے دماغوں کو لڑایا کریں اور اس کو استعمال کیا کریں۔ ماشاء اللہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو کافی اچھے ذہن دیئے ہوئے ہیں۔ ان کو ذرا اس کام کی طرف لانے کے لئے ہمت اور کوشش کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے۔“ ( ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ بھارت 11 اپریل 2021ء الفضل انٹر نیشنل 16 جولائی 2021ء صفحہ (2)