سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 285 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 285

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 253 دیتے ہوئے فرمایا کہ جو تو غیر مسلم ہیں ان کی تربیت ان کو نماز ، سورت فاتحہ ، پھر سورت فاتحہ کا ترجمہ سکھانے سے شروع کریں تاکہ نماز میں وہ پڑھ سکیں۔ نماز میں سورت فاتحہ پڑھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے سورت فاتحہ ان کو سکھائی جائے اور بہت سارے مسلمان بھی ایسے ہیں جن کو مشکل سے کلمہ ہی شاید آتا ہو ، سورت فاتحہ بھی نہیں آتی نماز بھی نہیں آتی تو ان میں سے خاص طور پر دیہات میں رہنے والوں کے لئے بھی ایسا پروگرام بنائیں کہ تربیت ہو۔ پھر ان کو جماعتی نظام کا پتہ ہونا چاہیے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے کا پتہ ہونا چاہیے ، خلافت کا نظام، جماعتی نظام، یہ چیزیں بھی ان کو بتائیں آہستہ آہستہ ایک حصہ بنیں۔ پھر ان کو کچھ نہ کچھ مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کریں چاہے وہ وقف جدید میں ہوں، تحریک جدید میں ہوں اگر باقاعدہ نہیں ہیں۔ تو پھر وہmain stream میں شامل ہو جائیں گے۔ اس کا فیڈ بیک بھی لیا کریں۔ صرف توجہ نہ دلایا کریں یہ دیکھیں کہ اس کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے۔ تبلیغ کے لئے مخصوص ٹارگٹ رکھنے چاہئیں قائد صاحب تبلیغ سے گفتگو فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ کو تبلیغ کے لئے مخصوص ٹارگٹ رکھنے چاہئیں پھر ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ ملکی سطح پر بھی ٹارگٹ سیٹ کریں اور لوکل سطح پر بھی۔ جب آپ نے ایک ہدف اور ٹارگٹ رکھا ہو گا تو آپ قدرتی طور پر زیادہ محنت کریں گے۔ لیکن اگر کوئی مخصوص ہدف نہ ہوا تو پھر سستی اور کمزوری آجاتی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس بات پر زور دیا کہ صرف مروجہ طریقے اور ذرائع ہی زیر استعمال نہ لائے جائیں بلکہ نئے نئے اور جدید ذرائع کو بروئے کار لایا جائے تاکہ اسلام کے پیغام اور تعلیمات کا زیادہ سے زیادہ پرچار کیا جا سکے اور احمدی مسلمانوں کی اخلاقی اور روحانی حالتوں کو بہتر کیا جاسکے۔