سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 284
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 252 مستقل ورزش کرنی چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صف دوم کے انصار کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ انہیں مستقل ورزش کرنی چاہیے اور سائیکل چلانی چاہیے خاص طور پر قادیان میں (جہاں زیادہ فاصلے پر نہیں جانا ہوتا )۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہ نہ صرف انصار کی صحت کے لئے بہتر ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کرے گا اور کار بن کے مضر اثرات میں بھی کمی آئے گی۔ انصار اپنے گھروں کی بھی نگرانی کریں قائد صاحب تربیت کو ہدایات سے نوازتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ قیام نماز کے پروگرام میں ، آپ نے یہ شامل کیا ہے کہ انصار اپنے گھروں کی بھی نگرانی کریں کہ ان کے بچے بھی قیام نماز کر رہے ہیں کہ نہیں۔ انصار اللہ کا کام یہ ہے کہ اپنے گھروں کی بھی نگرانی رکھیں اور یہ بھی دیکھیں کہ ان کے بیوی بچے با قاعدہ نماز میں شامل ہوتے ہیں کہ نہیں۔ یا گھروں میں نماز ادا کرتے ہیں کہ نہیں اور اگر لڑکے ہیں تو لڑکوں کی نگرانی رکھیں کہ جہاں تک اجازت ہے مسجد جانے کی وہ مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں کہ نہیں۔ قیام نماز تو تبھی ہو گا کہ جب مرد، خدام ہوں یا بچے ہوں یا انصار ہوں تمام زیادہ سے زیادہ نماز با جماعت ادا کرنے کی کوشش کریں اور اگر حالات کی وجہ سے مسجد میں restriction ہے کہ اس سے زیادہ نمازی نہیں آسکتے تو پھر گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کریں۔ اسی طرح دوسرے یہ کہ تربیت میں یہ بھی رکھیں انصار میں بھی ایک رجحان پیدا ہو گیا ہے کہ گھروں میں لڑائیاں بہت ہوتی ہیں تو انصار کی یہ تربیت بھی کریں کہ ذرا بیویوں سے حسن سلوک کیا کریں۔ شعبہ تربیت نو مبائعین کے لئے راہنمائی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد صاحب تربیت نو مبائعین کو مختلف قوموں سے جماعت احمد یہ میں نئے شامل ہونے والے افراد کی تربیت کے حوالے سے ہدایات