سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 283
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 251 بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہدایت دے اور قومیں جو ہیں بربادی اور تباہی سے بچ جائیں۔ یہ ہمارا کام ہے اور یہی ہم نے کرتے چلے جانا ہے جب تک کہ دنیا قائم ہے۔ آپ اس کی فکر نہ کریں کہ دنیا کی اصلاح ہو جائے گی۔ ہم نے ٹھیکہ نہیں لیا ہوا د نیا کی اصلاح کا۔ ہاں ہمیں جو ٹھیکہ ملا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچاؤ اور ان کو اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کرنے اور بندوں کے حقوق ادا کر نے سکھاؤ اور ان کی طرف توجہ دلاؤ اور پھر ساتھ دعا بھی کرو۔ اس فرض کو اگر ہم پورا کر رہے ہیں حقیقت میں پورا کر رہے ہیں اور سنجیدگی سے پورا کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے ہم بری الذمہ ہو جاتے ہیں باقی اللہ تعالیٰ کا معاملہ اور ان کے بندوں کا معاملہ ۔“ ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ آسٹریلیا 6 مارچ 2021 ء الفضل انٹر نیشنل 27 اگست 2021ء صفحہ (2-3)