سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 279 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 279

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 247 صف اول کے انصار ہیں۔ اور وہ با قاعدہ سائیکل چلاتے ہیں ، صرف رکھے ہوئے نہیں ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ دوسرے انصار کو بھی سائیکل چلانے کی طرف توجہ دلائیں۔ کم از کم قریبی فاصلوں کے لئے سائیکل چلایا کریں۔ یوں سائیکل استعمال کر کے اپنے ماحول کو صاف بنانے میں بھی کردار ادا کریں۔ سب کو مل کر اپنے اپنے ماحول میں تربیت کی طرف توجہ دینی چاہیے ایک دوست نے جماعتی سطح پر متعد د شعبہ جات جن میں شعبہ تربیت، رشتہ ناطہ، اصلاحی کمیٹی اور امور عامہ کے موجود ہونے کے باوجود بڑھتے ہوئے عائلی مسائل کے حوالہ سے استفسار کیا کہ پھر رعائلی عائلی مسائل مسائل ۔ کے ساتھ ساتھ رشتے ٹوٹ جاتے ہیں اور نوبت طلاق تک آجاتی ہے ، یوں طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں انصار اللہ کو کیا کر دار ادا کرنا چاہیے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ بات یہ ہے کہ یہ صرف آپ کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے اور آپ میرے بعض خطبات اور تقاریر ، خاص طور پر لجنہ سے تقاریر وغیرہ غور سے سنیں تو اس میں بھی میں یہی باتیں بیان کرتا رہتا ہوں اور خدام الاحمدیہ کو بھی بیان کرتا رہتا ہوں اور انصار کو بھی۔ خطبات میں بھی میں نے کئی بار ذکر کیا ہے کہ اس لئے کہ دنیا داری زیادہ آگئی ہے، صبر اور حوصلہ کم ہو گیا ہے ، دونوں طرف کی غلطیاں ہوتی ہیں۔ لڑکی کی بھی، لڑکے کی بھی۔ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد تو کرتے ہیں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات کو یاد نہیں رکھتے کہ جب تم رشتے کرو تو یہ جائزہ لو کہ دین کو ہم نے ترجیح دینی ہے بجائے دنیاوی دوسری چیزوں کے ، دنیا کے یا حسن کے یا دولت کے ۔ تو اگر ان چیزوں کو مد نظر رکھیں تو مسائل کم پیدا ہوں گے۔ یہ مادیت کا اثر ہمارے احمدی معاشرے پر بھی ہو رہا ہے۔ اس لئے اصلاحی کمیٹی کو اور سیکر ٹریان تربیت کو جماعتی طور پر ، سیکرٹری تربیت لجنہ کو، مہتمم تربیت خدام الاحمدیہ کو، قائد تربیت انصار اللہ کو، ان سب کو مل کر اپنے اپنے ماحول میں تربیت کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ اس طرف توجہ دلانی چاہیے کہ ہم ایک