سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 278 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 278

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 246 اگر انصار اللہ نے اب نئی نسلوں کو نہ سنبھالا تو پھر کچھ سالوں کے بعد بڑی مشکل پیش آئے گی۔ ان ملکوں میں رہ کے تو پھر سارے بالکل ہی دنیا دار ہو جائیں گے ۔ اللہ کا کلام ہے، سیکھنے میں کیا حرج ہے دوران ملاقات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قرآن کریم کی تلاوت کے حوالہ سے پھر زور دیا اور دریافت فرمایا کہ : کیا آپ کے سو فیصد انصار قرآن کریم پڑھنا جانتے ہیں۔ جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو بتایا گیا کہ تین فیصد نہیں جانتے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ان کے لئے انتظام کریں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کئی بوڑھے بوڑھے انصار بھی شوق سے پڑھتے ہیں۔ ابھی کل ہی میں نے ذکر کیا تھا، ایک حافظ صاحب گھانین (Ghanian) جو فوت ہوئے تھے Boateng صاحب، 48 سال کی عمر میں انہوں نے دوبارہ قاعدہ اور قرآن پڑھا تا کہ ان کا تلفظ درست ہو جائے۔ تو اس میں شرم کی کوئی بات نہیں۔ اللہ کا کلام ہے ، سیکھنے میں کیا حرج ہے۔ کوشش اگر صحیح طرح کی جائے تو کامیابی بھی ہو جاتی ہے۔ صرف کوشش کریں گے نہ کہیں۔ پورے ملک میں وسیع پیمانے پر درخت لگانے کی مہم شروع کریں دوران ملاقات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سیکرٹری وقار عمل کو ہدایات سے نوازا کہ وہ پورے ملک میں وسیع پیمانے پر درخت لگانے کی مہم شروع کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ حالیہ حالات کے پیش نظر جب جنگلوں میں لگنے والی آگ نے بہت سے جنگل ختم کر دیئے ہیں ، درخت لگانے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ سائیکل استعمال کر کے اپنے ماحول کو صاف بنانے میں بھی کردار ادا کریں بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صف دوم کے انصار اللہ کی ورزشی رپورٹ کے حوالہ سے استفسار فرمایا کہ کتنے انصار سائیکل استعمال کرتے ہیں۔ اس پر ایک دوست نے بتایا کہ حضور 97 انصار سائیکل چلاتے ہیں، جن میں سے 32 انصار صف دوم کے ہیں جبکہ 65