سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 277
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 245 انصار کو تو اپنی عاقبت کی فکر ہونی چاہیے دوران ملاقات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ کے ممبران کی پنجوقتہ نماز کی ادائیگی پر زور دیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار کو تو اپنی عاقبت کی فکر ہونی چاہیے یہاں تو hundred percent نماز پڑھنے والے ہونے چاہئیں۔ انصار کیا کہتے ہیں، انصار کی عمر بڑھ رہی ہے تو ان کو تو اور زیادہ فکر مند ہونا چاہیے۔ کسی شاعر نے کہا تھا ۔ وقت کا پنچھی اڑتا جائے عمر کا سایہ گھٹتا جائے اس لئے اگر اس کو سوچیں تو فکر ہونی چاہیے۔ اس لئے اپنے انصار کو کہیں کہ کم از کم پانچ وقت کی نماز تو ضرور پڑھیں اور جن کو موقع ملتا ہے وہ باجماعت نماز ادا کرنے کی کوشش ملتا کریں۔ اگر ان کا نماز سنٹر یا مسجد دور ہے تو پھر اپنے گھروں میں نماز با جماعت کا اہتمام کریں۔ کم از کم ان کے بیوی بچے نماز پڑھیں گے تو نئی نسل کو بھی آگے عادت پڑے گی۔ پانچ وقت اور باجماعت نماز پڑھنے کی اور نماز کی اہمیت پیدا ہو گی۔ اس بارے میں خاص پروگرام بنائیں۔ اپنے گھروں میں بھی جائزہ لیں کہ ۔۔۔ بچے بھی نمازوں اور قرآن کی طرف توجہ دے رہے ہیں کہ نہیں اسی طرح قرآن کریم کی پڑھنے کی ، تلاوت کی عادت ڈالیں اور انصار کی یہ بھی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ اپنے گھروں میں بھی جائزہ لیں کہ ان کے بچے بھی نمازوں اور قرآن کی طرف توجہ دے رہے ہیں کہ نہیں۔ یہ بھی انصار کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح کوئی نہ کوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس پر مشتمل درس وغیرہ کا انتظام اگر گھروں میں ہو جائے تو تربیت کا پہلو ہو جائے گا۔ جس طرح ہم دور جارہے ہیں ، زمانہ دور جا رہا ہے انصار کی ذمہ داریاں اور زیادہ بڑھ رہی ہیں کہ اپنے بچوں کی تربیت کریں تا کہ نئی نسلوں کو سنبھال سکیں۔