سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 264 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 264

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 232 نہیں؟ انتظام نہیں ہے تو دیکھیں کہ یہ عاملہ ممبر ان پڑھا رہے ہیں یا نہیں پڑھا رہے۔ اگر کوئی ایسا نہیں ہے جو قرآن کریم نہ جانتا ہو تو پھر اپنے گھر میں ہی پڑھائیں۔ یہاں سے تو شروع کریں۔ پھر آپ کی جو 14 جماعتیں ہیں ، ان کے صدران اور لوکل عاملہ کو کہیں کہ وہ اپنا نمونہ دکھائیں۔ پھر انصار اللہ کی عاملہ کو کہیں کہ وہ اپنی عاملہ کو کہے ، وہ وقف عارضی کے لئے نمونہ دکھائیں اور قرآن کریم پڑھانے کا نمونہ دکھائیں، پھر خدام الاحمدیہ کو کہیں ، پھر لجنہ کو کہیں۔ اگر آپ اس طرح صرف عاملہ کو ہی قابو کر لیں، ہر سطح پر ، جماعتی بھی اور ذیلی تنظیموں کی بھی تو 80 فیصد تو آپ کا کام ہو گیا۔ صرف کاغذ فل کرنا اور لوگوں کے پیچھے پڑنا تو مقصد نہیں ہے۔ عہدیدار اگر خود اپنا نمونہ دکھائے گا تو لوگ خود بخود کام کرنا شروع کر دیں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر مجلس انصار اللہ سے دریافت فرمایا کہ آپ کی کل تعداد کتنی ہے ؟ صدر انصار اللہ نے عرض کیا کہ انصار کی تعداد 343 ہے۔ پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر مجلس خدام الاحمدیہ سے دریافت فرمایا کہ آپ کے ہیں سال سے اوپر کے خدام کی تعداد کتنی ہے۔ اس پر صدر مجلس خدام الاحمدیہ خدام الاحمدیہ نے عرض کیا کہ ہماری کل تعداد 365 ہے، لیکن میں سال کے اوپر کے خدام کی معین تعداد معلوم نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا کہ آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے۔ شعبہ تربیت کے لئے زریں نصائح سیکرٹری تربیت نے اپنا تعارف کروایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا کہ تربیت کا کیا پروگرام بنایا ہوا ہے ؟ آپ کا شعبہ اگر فعال ہو جائے تو امور عامہ کا کام بھی آسان ہو جاتا ہے، رشتہ ناطہ کا کام بھی آسان ہو جاتا ہے اور مال کا کام بھی آسان ہو جاتا ہے، تو آپ نے شعبہ تربیت کی سکیم کیا بنائی ہوئی ہے ؟