سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 263 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 263

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 231 رپورٹس پر تبصرہ بھی بھجوانا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ جور پورٹس آتی ہیں، ان پر تبصرہ بھی کرتے ہیں؟ امیر جماعت یا سیکرٹریان یا آپ کوئی تبصرہ یا کوئی comments بھجواتے ہیں؟ اس پر جنرل سیکرٹری صاحب نے بتایا کہ فی الحال تو جماعتوں کی طرف سے رپورٹس بھیجوانے میں کافی کمزوری تھی، اس پر کام ہو رہا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ رپورٹیں حاصل کر سکیں۔ رپورٹس کے حوالہ سے صرف رسیدگی کی اطلاع دی جاتی ہے کہ مل گئی ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہ تو صحیح نہیں ہے۔ تبصرہ ہونا چاہیے تا کہ انہیں پتہ چلے کہ ان کے کام کا جائزہ لیا گیا ہے اور آگے کہاں بہتری کرنی ہے۔ جب ان کو تبصرہ ہی نہیں جاتا تو وہ تو یہی سمجھیں گے کہ بس اتنا ہی کام کافی ہے کہ رپورٹ بنا کر بھیج دی، چاہے کچھ کام ہوا یا نہیں ہوا۔ اگر عاملہ ممبر ان کام نہیں کر رہے تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اگر عاملہ ممبر ان کام نہیں کر رہے تو باقیوں پر کیا اثر ہوگا۔ پہلے تو آپ اپنے سامنے سے شروع کریں، اپنے گھر سے شروع کریں۔ صرف وہی گھر نہیں ہے جو آپ کے بیوی بچوں والا ہے ، یہ بھی آپ کا گھر ہے۔ بیوی بچے کا تو گھر ہے ہی، ہر سیکرٹری کا گھر اس کی اپنی عاملہ بھی ہے اور پھر جس علاقہ میں وہ رہتا ہے، وہ بھی اپنی کچھ اس کا گھر ہے۔ وہاں اگر کام نہیں کریں گے تو لوگوں کو کام کرنے کی عادت ہی نہیں پڑے گی۔ آپ کا نمونہ دیکھیں گے نہیں تو وہ سامنے کیسے آئیں گے۔ اس لئے پہلے تو تمام عاملہ ممبر ان سے وقت لیں، وقف عارضی کا فارم پر کروائیں۔ ان سے وقت لیں کہ یہ سال میں دو ہفتہ کی وقف عارضی کریں گے ، کس کس ماہ کریں گے اور کہاں کہاں کریں گے۔ پھر جہاں جہاں یہ رہتے ہیں وہاں کے صدران سے یہ جائزہ لیں کہ کتنے افراد ہیں جو قرآن کریم پڑھنا جانتے ہیں، جو نہیں جانتے کیا ان کو قرآن کریم پڑھانے کا کوئی انتظام ہے یا