سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 258 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 258

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 226 اپنے ممبر ان کو جماعت کے ساتھ مضبوطی سے جوڑ دیں ”پیارے ممبر ان مجلس انصار اللہ کینیڈا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته الحمد للہ کہ آپ کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے بہت بابرکت فرمائے اور تمام انصار کو اس بابرکت موقعہ سے بھر پور استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یہ دور سائنسی ترقی کا دور ہے ۔ نئی ایجادات نے لوگوں کی مصروفیات اور رجحانات کو یکسر بدل دیا ہے اور مختلف برائیوں کو جنم دیا ہے جن میں سے بعض ٹی وی ، انٹر نیٹ وغیرہ کی ہیں۔ اکثر گھروں کا جائزہ لے لیں ۔ بڑے سے لے کر چھوٹے تک صبح فجر کی نماز اس لئے وقت پر نہیں پڑھتے کہ رات دیر تک یا تو ٹی وی دیکھتے رہے یا انٹر نیٹ پر بیٹھے رہے، اپنے پروگرام دیکھتے رہے، نتیجہ صبح آنکھ نہیں کھلی۔ پھر ایپلی کیشنز ہیں ، فون وغیرہ کے ذریعہ سے یا آئی پیڈ کے ذریعہ شیطان انسان کو ان میں مبتلا کر تا چلا جاتا ہے۔ ایک احمدی گھرانے کو ان تمام بیماریوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بہت زیادہ بڑھ کر اپنی حالتوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ماں باپ کا فرض ہے بچوں کو مسجدوں سے جوڑیں۔ ذیلی تنظیموں کے پروگرام میں شامل کریں۔ ذیلی تنظیموں کی بھی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اپنے ممبر ان کو جماعت کے ساتھ مضبوطی سے جوڑ دیں۔ احمدیت کی تعلیمات سے اپنے اعمال کو مزین کریں اور شیطان کے حملوں سے خود بھی بچیں اور اپنے اہل و عیال کو بھی بچا کر رکھیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : يَايُّهَا الَّذِينَ امَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا ۔ یعنی اے مومنو! اپنے اہل کو بھی اور اپنی جانوں کو بھی دوزخ سے بچاؤ۔ (سورۃ التحریم۔ آیت نمبر 6) پس ہم نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے تو اس وجہ سے کہ اس زمانے میں مسیح موعود کے ذریعہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ ہے۔ یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی مد داور اس کے آگے جھکنے کے بغیر شیطان کے حملے سے بچنا ممکن نہیں ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کی مدد تلاش کرو۔