سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 257 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 257

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 225 کسی درد مثلاً قولنج یا درد دانت ہی میں مبتلا ہو جاوے تو وہ مردوں سے بد تر ہوتا ہے اور حالت ایسی ہوتی ہے کہ نہ تو مردہ ہی ہوتا ہے اور نہ زندہ ہی کہلا سکتا ہے۔ پس اسی پر قیاس کرلو۔“ اسی کو سامنے رکھو جو ظاہری بیماریاں دنیا میں ہوتی ہیں اسی کو سامنے رکھ کر دیکھو۔ ”کہ جہنم کے درد ناک عذاب میں کیسی بری حالت ہو گی ۔ “ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 142-143) اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کی خواہشات کے مطابق آپ کی بیعت میں آنے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار نے والے ہوں۔ حقیقی انصار اللہ بنے کی توفیق اللہ تعالیٰ ہمیں عطا فرمائے اور اپنی نسلوں کے لئے نیک نمونے چھوڑ کر جانے کی توفیق ہمیں اللہ تعالیٰ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو ہم حاصل کرنے والے ہوں۔“ ( خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله یو کے 15 ستمبر 2019ء الفضل انٹر نیشنل 3 دسمبر 2019ء صفحہ (1)