سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 259
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 227 ایک بچے کی طرح بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: عزیزو!! خدائے تعالیٰ کے حکموں کو بے قدری سے نہ دیکھو۔ موجودہ فلسفہ کی زہر تم پر اثر نہ کرے۔ ایک بچے کی طرح بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو۔ نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے۔ اور جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسانہ کر کہ گویا رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے جیسے ظاہر وضو کرتے ہو ایسا ہی باطنی وضو بھی کرو۔ اور اپنے اعضاء کو غیر اللہ کے خیال سے دھو ڈالو۔ تب تم دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا کرو اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کر لو تا تم پر رحم کیا جائے۔ سچائی اختیار کرو، سچائی اختیار کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔“ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 549) اپنے آپ کو خلافت کے ساتھ جوڑیں پس اللہ تعالیٰ کے تمام حکموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور نیکی اور روحانیت میں ترقی کے لئے ہر دم کو شاں رہیں۔ دیکھیں اللہ تعالیٰ کا ہم پر کس قدر احسان ہے کہ جہاں معاشرہ شیطانی محرکات سے بھرا پڑا ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیاری جماعت کو ایم ٹی اے کا ایسا بابرکت ذریعہ عطا فرمایا ہے جو شیطان کے حملوں سے بھی بچاتا ہے اور روحانی ترقی کے سامان بھی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے کو خلافت سے جماعت کا تعلق جوڑنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ اگر گھروں میں آپ لوگ اس طرف توجہ نہیں دیں گے تو آہستہ آہستہ آپ کی اولادیں پیچھے ہٹنا شروع ہو جائیں گی۔ پس اس سے پہلے کہ پچھتاوا شروع ہو جائے اپنے آپ کو خلافت کے ساتھ جوڑیں۔ کم از کم اس کے ذریعہ خطبات تو ضرور سنا کریں۔ ہماری جماعت میں اجتماع اور جلسے روحانی اور دینی تربیت کے لئے منعقد کیے جاتے ہیں۔ نماز با جماعت، درسوں اور تقاریر کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس بابرکت موقعہ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ عملی اصلاح اور اہل و عیال کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔