سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 243 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 243

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 211 عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو پھر اپنے اخلاق اور عملی حالتوں کو بہتر کرنے کی نصیحت فرماتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو “ 66 ہمیشہ کی فلاح حاصل ہو ، دونوں جہانوں کی فلاح حاصل ہو۔ اور لوگوں کے دلوں پر فتح پاؤ تو پاکیزگی اختیار کرو، عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔“ کلام الہی کی ہدایات پر چلنے کے لئے ، ان کو حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم کو پڑھنا ضروری ہے۔ اسے سمجھنا ضروری ہے۔ نہ صرف ترجمہ بلکہ تفسیر جاننا بھی ضروری ہے۔ فرمایا کہ : ہو جاؤ گے۔“ خود اپنے تئیں سنوارو اور دوسروں کو اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاؤ تب البتہ کامیاب اگر دلوں پر اثر اندازی چاہتے ہو تو عملی طاقت پیدا کرو کسی نے کیا اچھا کہا ہے کہ سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل کہ دل سے نکلی ہوئی بات دل پر اثر کرتی ہے۔ فرمایا کہ: دو پس پہلے دل پیدا کرو۔ اگر دلوں پر اثر اندازی چاہتے ہو تو عملی طاقت پیدا کرو کیونکہ عمل کے بغیر قولی طاقت اور انسانی قوت کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔“ بڑی اہم بات ہے۔ فرمایا کہ : دو عمل کے بغیر قولی طاقت اور انسانی قوت صرف باتیں یا کوئی اور طاقت جو ہے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔“ زبان سے قیل و قال کرنے والے تو لاکھوں ہیں۔ بہت سے مولوی اور علماء کہلا کر