سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 209

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 177 تلاوت قرآن کریم کی بھی نگرانی کرے۔ اسی طرح وقف عارضی کی بھی تحریک کریں۔ ایڈیشنل سیکرٹری تربیت کنگسٹن سے دریافت فرمایا: آپ کے پاس کیا کام ہے ؟ عرض کیا نماز کی طرف توجہ دلانا۔ فرمایا: کیا کام کیا ہے ؟ عرض کیا خاص کام نہیں کیا۔ فرمایا: پھر کیا فائدہ؟ فرمایا: ایڈیشنل سیکر ٹری بنانے کی وجہ ہی یہ ہوتی ہے کہ اس شعبے کا کام زیادہ ہے اس لئے ایڈیشنل کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ ہر سیکرٹری کے پاس ہر وقت اپنے شعبہ کی مکمل معلومات ہونی چاہئیں والٹن کے سیکرٹری وصایا سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ : کتنے موصی ہیں ؟ عرض کیا 27۔ فرمایا: کتنے مرد اور کتنی عور تیں؟ عرض کیا یہ معلوم نہیں۔ فرمایا: ہر سیکر ٹری کے پاس اپنے شعبہ کی بر وقت مکمل معلومات ہونی چاہئیں۔ عرض کیا کہ ہماری جماعت چھوٹی سی ہے۔ فرمایا: چھوٹی جماعت بنانے کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ ہر شخص سے ذاتی تعلق ہو۔ نماز کا ترجمہ بھی سکھائیں فرمایا: خدام کو نماز کا ترجمہ سکھائیں خاص طور پر سورۃ فاتحہ کا۔ سورۃ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ نیز فرمایا: نماز کو سوچ سمجھ کر پڑھنا چاہیے۔ ملاقات مقامی مجالس عاملہ لندن مؤرخہ 4 فروری 2018ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 13 اپریل 2018ء صفحہ 3-4)