سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 208 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 208

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 176 چندوں کی وصولی میں نرمی سے کام لیا جائے سیکرٹری صاحب وقف جدید ٹالورتھ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ : وقف جدید کا ٹارگٹ ملتا ہے ؟ عرض کیا جی حضور ۔ فرمایا: ٹارگٹ پورا کر لیتے ہیں ؟ عرض کیا جی حضور ۔ فرمایا: ٹارگٹ لوگوں کی پہنچ کے مطابق ہوتا ہے اور اسے پورا کرنا مشکل تو نہیں ہوتا؟ عرض کیا نہیں، خدا کے فضل سے آرام سے پورا ہو جاتا ہے۔ نیز فرمایا: لوگوں کے پیچھے تو نہیں پڑتے؟ عرض کیا نہیں ۔۔۔۔ ایک رکن عاملہ سے دریافت فرمایا: آپ کے پاس کیا کام ہے؟ عرض کیا عہدے کا پتہ نہیں، جو کام دیا جاتا ہے کر دیتا ہوں۔ فرمایا: کام کا پتہ ہونا چاہیے کہ شعبہ کیا ہے اور کیا کرنا ہے۔ وقف عارضی کی بھی تحریک کریں فرمایا: وقف عارضی کی بھی تحریک کریں کہ لوگ وقف عارضی کریں۔ فرمایا: مرد موصیوں کی تربیت کا معیار بلند کریں اور وہ نماز باجماعت پڑھیں۔ جن کی داڑھی نہیں وہ رکھ لیں فرمایا: جن کی داڑھی نہیں ، وہ داڑھی رکھ لیں۔ فرمایا: پوری معلومات ہونی چاہئیں کہ کتنے موصی کام کرتے ہیں۔ اسی طرح دریافت فرمایا کہ : وصیت کی تحریک کیسے کرتے ہیں۔ اُن کے جواب پر فرمایا: سیکرٹری وصایا کا یہ بھی کام ہے کہ موصیوں کی نماز با جماعت اور