سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 205 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 205

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 173 انصار کو بھی پڑھائیں اور اُن کی آمین بھی کرائیں حافظ مسعود صاحب نے عرض کیا کہ حضور میں بچوں کو قرآن کریم پڑھاتا ہوں۔ فرمایا: انصار کو بھی پڑھائیں اور اُن کی آمین بھی کرائیں۔ فرمایا: ربوہ میں پچھلے دنوں 280 انصار کی آمین کرائی گئی۔ اسی طرح فرمایا : انصار اللہ کے منتظم تعلیم القرآن و وقف عارضی خود بھی وقف عارضی کریں اور دوسروں سے بھی کرائیں اور اس میں قرآن کریم بھی پڑھائیں اور تبلیغ کے لئے بھی وقت دیں۔ تبلیغ کے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ : صرف ویک اینڈ پر نہیں بلکہ مستقل سٹال لگائیں۔ ( ملاقات مقامی مجالس عاملہ لندن 20 جنوری 2018ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 16 مارچ 2018ء صفحہ (2-3)