سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 203
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 171 فرمایا : گل انصار کتنے ہیں؟ عرض کیا 43۔ زعیم صاحب نے عرض کیا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ سب نماز کے لئے آئیں۔ فرمایا: صرف کوشش نہ کریں بلکہ پوری کوشش کریں۔ جس طرح چندہ پر زور دیتے ہیں اسی طرح نماز پر دیں۔ اس کے بعد زعیم انصار اللہ مارڈن ساؤتھ سے دریافت فرمایا کہ: آپ کے اراکین عاملہ میں سے کتنے نماز میں باقاعدہ ہیں ؟ عرض کیا گیا کہ 12 میں سے 5 با قاعدہ ہیں۔ فرمایا : اگر انصار خدام اور جماعت کی عاملہ کے تمام اراکین نماز باجماعت میں باقاعدہ ہو جائیں تو حاضری بہت بہتر ہو جائے اور پھر باقی لوگ بھی آئیں گے۔ قائد صاحب مارڈن ساؤتھ سے دریافت فرمایا کہ : آپ کے خدام نماز کے لئے کتنے آتے ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ ویک اینڈ پر زیادہ آتے ہیں، باقی دنوں میں کم آتے ہیں۔ فرمایا: مسجد چرچ نہیں ورنہ آپ کو پادری صاحب کو بلانا پڑے گا کہ ویک اینڈ پر نماز پڑھا دیا کریں۔ پھر فرمایا : اگر ان تینوں جماعتوں کے انصار خدام اور جماعت کی عاملہ کے اراکین نماز با جماعت کے لئے آئیں تو صرف ان کی حاضری 150 ہو جائے۔ مارڈن کے زعیم صاحب انصار اللہ نے عرض کیا کہ میں اسی سال زعیم منتخب ہوا ہوں۔ فرمایا: پہلے عاملہ کو با قاعدہ نمازی بنائیں۔ صدر، سیکر ٹریان تربیت ، ناظم تربیت اور منتظم تربیت سب نماز کی طرف توجہ دلائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ: اگر صدر، سیکرٹریان تربیت جماعت، ناظم تربیت خدام الاحمدیہ اور منتظم تربیت انصار اللہ اسی طرح نماز کی طرف لوگوں کی توجہ دلائیں جس طرح سیکر ٹریان مال چندے کی طرف توجہ دلاتے ہیں تو نمازیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔ فرمایا: تبلیغ کی کوشش کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔ اور دعا کے لئے فرض نماز ضروری ہے اس طرف بھی توجہ کریں۔