سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 202
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 170 مجلس عاملہ کے اراکین کو سو فیصد نمازی ہونا چاہیے فرمایا: مسجد چرچ نہیں جو صرف ویک اینڈ پر کھلتی ہو۔ پھر فرمایا: عاملہ کے ممبران کو نمازی ہونا چاہیے۔ ورنہ امیر صاحب کو رپورٹ کریں۔ فرمایا: مجلس عاملہ کے اراکین کو سو فیصد نمازی ہونا چاہیے تب تسلی ہو گی۔ پھر فرمایا: اس غرض کے لئے دورے بھی کیا کریں۔ پھر فرمایا: جن لوگوں کو ٹیکسی کے کام کی وجہ سے مسجد آنے میں دقت ہو وہ کام پر ہی دوسرے احمدیوں کے ساتھ مل کر نماز باجماعت پڑھ لیا کریں۔ پھر فرمایا: جب نماز ٹھیک ہو جائے گی تو باقی کام خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ ہر دو ماہ بعد عشرہ صلوۃ منا یا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جتنا زور تحریک جدید اور وقف جدید کے چندوں کی وصولی پر لگاتے ہیں کیا اتنا زور نماز پر لگاتے ہیں ؟ پھر دریافت فرمایا کہ : کیا کوئی عشرہ صلوٰۃ مناتے ہیں ؟ عرض کیا گیا کہ مہینہ میں ایک دن مساجد میں اجتماعی تہجد پڑھتے ہیں۔ فرمایا: ہر دو ماہ بعد عشرہ صلوۃ منایا کریں اس طرح سال میں چھ دفعہ کوشش کریں گے تو نماز کی حاضری میں ضرور فرق پڑے گا۔ پھر فرمایا: ابھی جون آرہا ہے۔ اس سے پہلے اپریل مئی میں چندے کی وصولی پر زور ہو گا۔ لیکن اگر نمازوں پر زور دیں گے تو چندے خود بخود آجائیں گے۔ خدام و انصار کے اراکین عاملہ کی بھی حاضری سو فیصد ہونی چاہیے فرمایا: آپ مسجدیں تو لے رہے ہیں، نمازی بھی بنائیں تا کہ ”برسوں میں نمازی بن نہ سکا“ والا معاملہ نہ ہو۔ پھر زعیم صاحب انصار اللہ سے دریافت فرمایا: آپ کی عاملہ کے اراکین کتنے ہیں ؟ عرض کیا گیا 20۔