سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 201 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 201

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 169 یہ احساس ہے جو ہمارے ہر عہدیدار میں پیدا ہونا چاہیے کہ کس طرح کام کرنا ہے حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کی وفات پر ان کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: امیر ضلع خوشاب منور مجو کہ صاحب لکھتے ہیں کہ ایک اعلیٰ منتظم، انتہائی شریف النفس، نافع الناس وجود تھے۔ فرائض کی ادائیگی میں انتہائی معمولی اور چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی بے حد خیال رکھتے تھے۔ ۔۔۔ یہ احساس ہے جو ہمارے ہر عہدیدار میں پیدا ہونا چاہیے کہ کس طرح کام کرنا ہے۔ صرف یہی نہیں کہ کام کے لئے بھیج دیا بلکہ جو بھی درخواست آتی ہے، وہ درخواست دینے والا خو د تو اس کوfollow up کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن عہدیداروں کو بھی جب تک اس پر عمل درآمد نہ ہو جائے اور شکایت دور نہ ہو جائے یا جو معاملہ ہے وہ طے نہ ہو جائے ، اُس وقت تک اس معاملے کو دیکھنا چاہیے اور کوشش کر کے حل کرنا چاہیے، بجائے اس کے کہ سر سے ٹالا جائے۔ اگر ہر مہدیدار میں یہ عادت پیدا ہو جائے جیسا کہ میں نے پہلے کہا تو ہمارے بہت سے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ ۔۔۔ باجماعت نماز کی ادائیگی کے اہتمام میں آپ ایک خوبصورت نمونہ تھے۔ جب صدر انصار اللہ بنے تو ہر میٹنگ میں بار بار نماز با جماعت اور قیام نماز کی طرف توجہ دلاتے تھے بلکہ خود ہی کہتے تھے کہ تم لوگ کہو گے کہ صرف ایک ہی بات پر اس کی سوئی اٹکی رہتی ہے۔ لیکن میں کیا کروں جب تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں ہوتا، میر افرض ہے کہ میں یاد دہانی کرواتار ہوں اور عُہدیداروں کو بھی چاہیے ، میں نے دیکھا ہے بعض عہدیدار بھی باجماعت نماز تو علیحدہ رہی بعض دفعہ نمازیں بھی چھوڑ دیتے ہیں۔“ ( خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جنوری 2018 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 9 فروری 2018ء صفحہ 7)