سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 199
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 167 اسلام شائع ہونے والے خطوط کا جواب لکھتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ : اگلی نسلوں کو بھی یہ واقعات بتائیں اور انہیں ان تبلیغی کاموں کے لئے تیار کریں۔ مجلس عاملہ کے اراکین کو اپنے تبلیغی رابطے بڑھانے چاہئیں ایک سیکرٹری صاحب تبلیغ نے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ : مجلس عاملہ کے اراکین کے کتنے تبلیغی رابطے ہیں ؟ انہیں اپنے تبلیغی رابطے بڑھانے چاہئیں۔ تمام احمدی ٹیکسی ڈرائیورز کو مختلف زبانوں میں تعارفی لٹریچر مہیا کیا جائے ایک ممبر عاملہ نے عرض کیا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور اپنی سواریوں کو جماعت کا تعارف کرواتے ہیں اور لٹریچر بھی تقسیم کرتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ : تمام احمدی ٹیکسی ڈرائیورز کو مختلف زبانوں میں تعارفی لٹریچر مہیا کیا جائے تاکہ وہ اپنی اپنی سواریوں میں لٹریچر تقسیم کر سکیں۔ اس طرح نہ صرف برطانیہ میں بلکہ باہر کے ممالک سے آنے والے زائرین کے ذریعہ دوسرے ممالک تک بھی پیغام پہنچے گا۔ فرمایا اس کی تمام احمدی ٹیکسی ڈرائیوروں کو تحریک کریں۔ قیدیوں سے رابطے پیدا کرنے چاہئیں ایک ممبر مجلس عاملہ نے عرض کیا کہ وہ Detention Centre بھی جاتے ہیں اور قیدیوں کی مدد کرتے ہیں اور انہیں جماعت کا بھی تعارف کراتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ: امریکہ میں اس سلسلہ میں کافی کام ہو رہا ہے۔ یہاں بھی قیدیوں سے رابطے پیدا کرنے چاہئیں، ان کی مدد بھی کی جائے اور انہیں جماعت کا تعارف بھی کرایا جائے۔ ایسے پمفلٹ تقسیم کئے جائیں کہ انسان کو مذہب کی ضرورت ہے بیت الفتوح ایسٹ کے صدر صاحب نے عرض کیا کہ حضور کے ارشاد کے مطابق 3500 گھروں تک پیغام پہنچانے اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔