سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 198 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 198

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 166 چندوں کے لئے، ایک ماہ تحریک جدید کے لئے اور ایک ماہ وقف جدید کے لئے۔ لیکن تربیت کے لئے صرف ایک ماہ رمضان میں زور سے کام ہوتا ہے۔ اس لئے اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ دس دس گھروں کو نماز کیلئے لے کر آئیں۔ صدر صاحب بیت الفتوح نے ذکر کیا کہ گزشتہ سال حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دورانِ ملاقات فرمایا تھا دس دس ہمسایوں سے اچھے تعلقات پیدا کریں۔ چنانچہ ہم نے اس تحریک پر بفضلہ تعالیٰ عمل کرنے کی خاص کوشش کی ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ: اب ہر عاملہ کا ممبر بالخصوص اور دوسرے جو نمازوں میں باقاعدہ ہیں وہ دس دس گھروں کو نماز کے لئے بھی لے کر آئیں۔ فرمایا: ایک احمدی ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ کام کے دوران اپنی باری کا منتظر تھا کہ نماز کا وقت آگیا۔ اُس نے اپنے سے پچھلے شخص کو کہا تم میری باری لے لو، میں نماز کے لئے جا رہا ہوں۔ چنانچہ جب وہ نماز پڑھ کر واپس آیا تو دیکھا کہ کوئی سواری آئی ہی نہیں اور وہ پچھلا آدمی وہیں کھڑا تھا۔ پیچھے رہنے والا اس پر شرمندہ ہوا کیونکہ وہ بھی احمدی تھا۔ فرمایا: نماز با جماعت کی عادت پیدا کرنی چاہیے جہاں بھی دوسرا آدمی میسر ہو اگر مسجد یا صلوٰۃ سنٹر سے دُور ہیں تو وہیں نماز باجماعت پڑھ لیں۔ تمام مردوزن اور بچے تحریک جدید اور وقف جدید میں شامل ہوں صدر صاحب بیت الفتوح ساؤتھ نے عرض کیا کہ حضور ! بفضلہ تعالیٰ اس سال ہماری جماعت کے سو فیصد افراد تحریک جدید اور وقف جدید میں شامل ہوئے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ: یہی کوشش ہونی چاہیے کہ تمام مردو زن اور بچے تحریک جدید اور وقف جدید میں شامل ہوں۔ اگلی نسلوں کو ۔۔۔ تبلیغی کاموں کے لئے تیار کریں ایک دوست نے اپنے بعض ذاتی تجربات بتائے کہ کس طرح وہ اخبارات میں مخالف