سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 169
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 137 جائیں گے۔ اگر حکمت سے بات کی جائے تو کوئی رابطے ختم نہیں ہوتے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ نے فرمادیا ہے، پہلے بھی ذکر ہو چکا کہ ہدایت پانے والے کون ہیں، یہ مجھے پتا ہے۔ پس جس کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دینی ہے اس کا دل خود ہی اللہ تعالیٰ کھول بھی دے گا۔ عہدیداروں کو خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔ میں نے ان میں یہ دیکھا ہے کہ بعض دفعہ بزدلی کا زیادہ اظہار ہو جاتا ہے۔ مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ مخالفت تو تبلیغ کے راستے کھولتی ہے۔“ 66 (خطبه جمعه فرموده 8 ستمبر 2017ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 ستمبر 2017ء صفحہ 6-8)