سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 163 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 163

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 131 عہدیداروں میں سب سے زیادہ برداشت ہونی چاہیے ایک بات یہ بھی ہر عہدیدار یاد رکھے کہ اگر کسی کے اپنے خلاف بھی شکایت ہو، کسی عہدیدار کے خلاف اس کو یا اس کے خلاف اس کو شکایت پہنچے یا اس کے خلاف کوئی اس کے سامنے بات کرے تو اس کو سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ عُہدیداروں میں سب سے زیادہ برداشت ہونی چاہیے اور بات کرنے والے سے بدلہ لینے کی بجائے سب سے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے ، اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ کہیں میرے میں یہ برائی ہے تو نہیں۔ یہ ٹھیک کہہ رہا ہے یا صحیح کہہ رہا ہے۔ یہ بات بھی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ضروری ہے۔“ ( خطبه جمعه فرمودہ 10 مارچ 2017 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 31 مارچ 2017ء صفحہ 6-8)