سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 164

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 132 پہلے سے کاموں کی planning کی جائے ہمارے لوگوں کی عادت ہے کہ عین موقع پر کام شروع کرتے ہیں اور اس خوش فہمی میں رہتے ہیں کہ کام ہو جائے گا۔ اللہ کا فضل ہے بعض کام ہنگامی طور پر ہو بھی جاتے ہیں اور جس طرح جماعت احمدیہ کے کام ہوتے ہیں شاید کسی اور کے نہ ہو سکیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلے planning نہ کی جائے ۔۔۔ آپ لوگوں نے اپنے عہدیدار منتخب کئے ہیں تو آپ کا فرض بھی بنتا ہے کہ ان کے کاموں میں اٹکل پیدا کرنے کے لئے اور عقل پیدا کرنے کے لئے ان کے لئے با قاعدہ دعا بھی کرتے رہا کریں۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اپریل 2017ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 5 مئی 2017ء صفحہ 5-6)