سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 157 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 157

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 125 رحم، ہمدردی اور پردہ پوشی کو ہر عادت پر حاوی کر لو دو فرمایا کہ: اخلاقی قوتوں کو وسیع کیا جاوے اور یہ تب ہوتا ہے کہ جب ہمدردی، محبت، عفو اور کرم کو عام کیا جاوے اور تمام عادتوں پر رحم ، ہمدردی اور پردہ پوشی کو مقدم کر لیا جاوے۔“ انسان میں اور خاص طور پر عہدیداروں اور مربیان میں جتنی عادتیں ہیں جن کے ذمہ بہت بڑے کام ہیں ان کا یہ کام ہے۔ فرمایا کہ رحم ، ہمدردی اور پر دہ پوشی کو ہر عادت پر حاوی کر لو۔ رحم سب سے زیادہ تمہارے اندر ہو۔ دوسروں کی ہمدردی سب سے زیادہ تمہارے اندر ہو۔ پر دہ پوشی ایک دوسرے کی سب سے زیادہ تمہارے اندر ہو۔ فرمایا کہ: ”ذرا ذراسی بات پر ایسی سخت گرفتیں نہیں ہونی چاہئیں جو دل شکنی اور رنج کا موجب ہوتی ہیں۔“ (ملفوظات جلد 3 صفحہ 347-348) ایک سکیم کے تحت کام کرنا چاہیے صدر جماعت یا امیر جماعت کو یاد رکھنا چاہیے کہ جہاں انتظامی سربراہ ہونے کی وجہ سے جماعت کے انتظامی نظام کو صحیح طور پر چلانے کی ان کی ذمہ داری ہے اور اس کام میں خلیفہ وقت نے ان کو اپنا نمائندہ بنایا ہوا ہے۔ اسی طرح جماعت کی دینی اور روحانی بہتری اور ترقی اور اس کے لئے ممکنہ ذرائع استعمال میں لانے کی ذمہ داری مربیان کی ہے اور وہ اس معاملہ میں خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔ پس دونوں امراء بھی، صدران بھی ، یعنی امراء اور صدران اور مربیان کا آپس کا تعاون ہونا چاہیے اور ایک سکیم کے تحت کام کرنا چاہیے تبھی جماعت کو انتظامی لحاظ سے وہ مضبوط کر سکیں گے اور روحانی اور علمی معیار بھی ترقی کرتے چلے جانے والے ہوں گے۔ پہلے بھی میں مختصر ذکر کر آیا ہوں، دوبارہ کہہ دیتا ہوں کہ صدر اور امیر اور تمام جماعتی