سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 146 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 146

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 114 مسجدوں کی آبادی سب سے پہلے عہدیداروں کا فرض ہے پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسجدوں کی حقیقی آبادی انہی لوگوں سے ہے جو ایمانی اور اعتقادی لحاظ سے بھی مضبوط اور عملی لحاظ سے بھی بڑھتے چلے جانے والے ہیں۔ سب سے پہلے یہ فرض جماعت کے عہدیداروں اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا ہے کہ مسجدوں کی آبادی کو اپنی حاضری سے لازمی بنائیں۔“ (خطبہ جمعہ فرموده 4 نومبر 2016ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 نومبر 2016ء صفحہ 7)