سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 140
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 108 اور اس کے لئے خود بھی خلیفہ وقت کو دعائیہ خطوط لکھتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس کی اہمیت اور برکات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ایمان و اخلاص میں مسلسل ترقی کرتے رہتے ہیں اور ان پر برکتوں کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ پس آپ بھی ان برکتوں کے حصول کے لئے ان سب نیکیوں کو اپنائیں اور اس کی ابتدا نمازوں کی ادائیگی سے کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بلاناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور اس کے رسول ادا کرنے کو شرائط بیعت میں شامل فرمایا ہے۔ پس نماز ایک اہم اسلامی فریضہ ہے۔ اس کے ایسے پابند ہو جائیں کہ پھر کبھی یہ سلسلہ منقطع نہ ہو۔ اللہ تعالی آپ کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین“ ( پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار الله فن لینڈ 2016ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 18 نومبر 2016ء صفحہ 2)